the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد، 20؍ مئی (پریس نوٹ ) مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے جو اردو کے ذریعہ اعلی تعلیم کی فراہمی کی ملک بھر میں واحد جامعہ ہے، 14 مختلف شعبو ں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کورسس کا آغاز کرتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔ حیدرآباد میں قائم یونیورسٹی کی تشکیل کو بمشکل 17 سال ہوئے ہیں۔ کیمپس کورسس کا آغاز 2004 میں ہوا تھا۔ یونیورسٹی نے مختلف کورسز میں داخلے کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ انٹرنس کے ذریعہ کورسز میں داخلے کی آخری تاریخ 27؍ مئی 2015 ہے۔
کمپیوٹر سائنس، ریاضی، مینجمنٹ، جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، ایجوکیشن ، سوشیل ورک، پبلک ایڈمنسٹریشن، ویمن اسٹڈیز، ٹرانسلیشن اسٹڈیز، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی اور اردو جیسے شعبوں میں پی ایچ ڈی کورس میں داخلے کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ اس کے علاوہ مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن، پولیٹیکل سائنس، ایجوکیشن، ویمن اسٹڈیز، اسلامک اسٹڈیز، ٹرانسلیشن اسٹڈیز، اسٹڈی آف سوشیل ایکسکلوژن اینڈ انکلوزیو پالیسی، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی اور اردو کے شعبے ایم فل میں داخلہ دے رہے ہیں۔
اسی دوران پوسٹ گریجویٹ کورسز ایم ٹیک



(کمپیوٹر سائنس)، ماسٹر آف کمپیوٹر اپلیکیشن (ایم سی اے)، ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے)، ایم اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن اور ماسٹر آف ایجوکیشن (ایم ایڈ) میں بھی داخلے جاری ہیں۔ یونیورسٹی کے دیگر پروگرامس جن میں انٹگریٹیڈ بی ٹیک۔ ایم ٹیک (کمپیوٹرس سائنس)، بیچلر آف ایجوکیشن (بی ایڈ)، ڈپلوما ان ایلیمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ) اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ شامل ہے میں بھی داخلے جاری ہے۔
اِن تمام کورسز میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ ہوں گے۔ اُمیدواروں کے لیے لازم ہے کہ وہ درخواست آن لائن پُرکریں۔ درخواست کے ساتھ پاس پورٹ سائز فوٹو اور دستخط کی اسکین کاپی اپلوڈ کرنی ہوگی۔ عام زمرہ کے لیے 500 روپئے کا چالان اور ایس سی؍ایس ٹی اور جسمانی معذورین کے لیے 300 روپئے کا چالان داخل کرنا ہوگا۔مندرجہ بالا تمام کورسس کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 27؍مئی 2015 ہے۔ ایس سی/ ایس ٹی اور دیگر پسماندہ طبقات کیلئے تحفظات حکومت ہند کے اُصول وضوابط کے مطابق ہوں گے۔ حسب گنجائش، لڑکوں اور لڑکیوں کو ہاسٹل کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.